راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جمعرات کے روز پانچ آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں، مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ 2014ء اور 2015ء بھی پیش کی گئی ہے، اس رپورٹ کے مطابق 2014ء اور 2015ء میں مختلف منصوبوں میں 43 ارب 28 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں، اس آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی ہاؤسنگ منصوبوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے
کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک ارب کی بے ضابطگی آزادی چوک پل سگنل فری بنانے کے منصوبے میں کی گئی اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیرکے لیے ٹھیکے 22 فیصد تک مہنگے داموں پر دیے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر منظوری کے من پسند کمپنیوں سے راولپنڈی میں ترقیاتی کام کرائے گئے اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔