اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے مرحوم عبدالستار ایدھی کا عمران خان سے متعلق انٹرویو ٹوئٹ کر دیا ۔ بلاول کی جانب سے ٹوئٹ کئے گئے انٹرویومیں انکشاف کیا گیا کہ عمران خان نے حمید گل کی مدد سے
عبدالستار ایدھی کو اغوا کرانے کی دھمکی کی۔ مرحوم عبد الستار ایدھی نے کہا تھا کہ عمران خان اور حمید گل نے شہیدبینظیربھٹو کی حکومت گرانے کیلئے دباؤڈالا ،عمران خان اور حمیدگل کی دھمکیوں کی وجہ سے عبدالستار ایدھی بیرون ملک چلے گئے۔