اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نظام کو ون ونڈوپر منتقل ،ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے : صدر پاکستان انجمن تاجرا ن

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بزنس ماڈل بنائے بغیر غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کیا جا سکتا ،مختلف اداروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوزاور رکاوٹوں کی وجہ سے کسی بھی سطح پر کاروبار کرنے میں

بے پناہ رکاوٹیں حائل ہیں ، مجموعی گروتھ کو اوپر لے کر جانے کیلئے کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے اور حکومت اس طرف اپنی توانائیاں صرف کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کومتعدد بار تجاویز دے چکے ہیں کہ تمام ایسوسی ایشنز سے رابطے بڑھائیں جائیں اور معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز حاصل کی جائیں ۔ اس کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے تاکہ حکومت کو ہر طرح کے حالات سے آگاہ حاصل ہو لیکن ہماری اس تجویز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ صنعتی اور برآمدی سیکٹر پر مرکوز ہے ۔ ہم ہرگز یہ نہیں کہتے کہ ان شعبوں کو نظر انداز کر دیں لیکن مقامی سطح پر چھوٹے کاروبار ی طبقے کے مسائل بھی سنے جائیں اور ان کا حل نکالا جائے ۔ مقامی تاجروں کیو جہ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہیں جبکہ خزانے میں سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس بھی جمع ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے تو ہمیں پاکستان کو بزنس ماڈل بنانا ہوگا کیونکہ بزنس ماڈل دیکھے بغیر سرمایہ کار کبھی بھی اسرمایہ کاری نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے بلکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ٹیکسیشن نظام کو ون ونڈوپر منتقل کرنے اور ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…