منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا : افتخار علی ملک

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سارک چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے واہگہ ، طورخم او رچمن بارڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان لینڈ پورٹاتھارٹی کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے

ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگی۔افتخار علی ملک نے کہا کہ ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹریٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اور سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ فری زونکی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ہے انہوں نے گوادر بندر گاہ فری زون میں30سے زائد چینی پاکستانی کمپنیوں کی3ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ہوٹل، بینک، مالیاتی قرضے، لاجسٹک، اوورسیز ویئر ہاؤسنگ، اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…