جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے کمپنیوں کاحاصل منافع واپس لیکر بیت المال میں جمع کرانے کا فیصلہ،حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے کمپنیوں نے جو منافع حاصل کیا واپس لیکر بیت المال میں جمع کرایا جائیگا ، ڈاکٹر ظفر ادویات ساز کمپنیوں سے بات چیت کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائیں گے،حکومت ایل این جی کے سستے معاہدے کرکے عوام کو ریلیف دیگی ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے،

رمضان میں مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی ،موجودہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اب بھی دو سابق حکومتوں سے بہتر ہے،مہنگائی مزید کم ہونی چاہیے، ڈاکٹر حفیظ شیخ کے آنے سے معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی،وزیراعظم دورہ چین میں آزاد تجارت کے دوسرے مرحلے پر دستخط کرینگے، جمہوریت کے نام پر مک مکا کی سیاست سے جمہوریت کمزور ہوئی، کسی شخص نے کچھ غلط نہیں کیا تو نیب کی انکوائری سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور پارلیمنٹ کو دنگل کی جگہ نہ بنائے۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلا س کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تعمیری تنقیدمیڈیا کا حق ہے ،میڈیا کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کریں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہماری قومی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں نئے آنے والے ارکان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ایران کے دورے سے آگاہ کیا ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ ایران ہمارا ہمسائیہ ہی نہیں برادر اسلامی ملک ہے ،وزیراعظم کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں ج لے رہی تھیں جن کا بروقت تدارک ضروری تھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے،

سرمایہ کاری آئے گی توملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے چلے گا، روزگارکے مواقع پیداہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چین کے دورے پر جارہے ہیں،وزیراعظم چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم کی کامیاب سفارتکاری سے بہتر ٹیرف پر یہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کا پہیہ چلے گا تو لوگوں کا چولھا جلے گا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب لوگ متاثر ہوئے ،ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے لوگوں میں بے چینی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر نے کابینہ کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر ادویات ساز کمپنیوں سے بات چیت کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے کمپنیوں نے جو منافع حاصل کیا وہ واپس لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ادویات ساز کمپنیوں سے لیے گئے پیسے بیت المال فنڈ میں جائیں گے۔معاون خصوصی کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ ادویات کی قیمتوں کو جلد کم کرنے کیلئے متعلقہ فریقین سے بات ہوگی

اور ا س سلسلے میں مشیر صحت ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لینگے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مہنگی ایل این جی حاصل کر کے ایل این جی کے نام پر فراڈ کیا گیا ،حکومت ایل این جی کے سستے معاہدے کرکے عوام کو ریلیف دیگی ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ رمضان میں مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اب بھی دو سابق حکومتوں سے بہتر ہے،مہنگائی مزید کم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کریں،وزیراعظم نے تمام وزراء کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے آنے سے معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وزیراعظم اس جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جس کا فائدہ عوام کو پہنچے ،مہنگائی میں کمی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کا کردار اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر مک مکا کی سیاست سے جمہوریت کمزور ہوئی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو عوام کو ریلیف دینے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،

کابینہ میں ردوبدل سے کارکردگی بہتر ہوگی۔سابق وزیر صحت عامر کیانی کی کار کر دگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ کسی شخص نے کچھ غلط نہیں کیا تو نیب کی انکوائری سے پریشان نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کو اس نہج تک پہنچایا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیس کے شعبہ میں ڈیڑھ سو ارب کا خسارہ تھا،انتخابات جیتنے کیلئے گیس ایسے بانٹی گئی جیسے گھر سے کنویں نکلے ہوں،گیس کے اضافی واجبات کی وصولی کے باعث وزیر اور ایم ڈی تبدیل ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزارت اطلاعات کی ترجیحات طے کی ہیں جو وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور پارلیمنٹ کو دنگل کی جگہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کیلئے عنقریب انٹرم ویج ایوارڈ کا اعلان کیا جائیگا،وزارت اطلاعات صحافیوں کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے،جلدمسائل حل کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کی، جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…