منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،من مانا اضافہ کرنیوالی دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالی دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا جبکہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دواساز کمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ

عوام کو ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شدید پریشانی کا سامنا تھا، مشیر صحت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر بریفنگ دی۔تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔مشیر صحت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دواساز کمپنیوں نے جو منافع کمایا ہے وہ واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کی نگرانی کریں گے ۔فردوس عاشق نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پچھلے دور سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی امپورٹ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، اس حوالے کابینہ اجلاس میں اسٹریٹجی بہت ضروری ہے۔ مسلم ممالک خاص طور ایران ہمارا ہمسایہ نہیں اسلامی برادرملک ہے، ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کچھ چیزیں جنم لے رہی تھیں ان کا تدارک بہت ضروری تھا۔ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جنرل باجوہ کے دورے پر کشمیر کو ایک متنازع ایشو مانا اور پاکستان کی مدد کی۔ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو مل کر دونوں ممالک کے کلچرل ،مذہبی تعلقات اور تجارتی رشتوں کو مضبوط بناناہے۔ وزیراعظم کی تقریرایک نیا عزم ہے،جس کے تحت دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہے۔ خطے میں اقتصادی راہداری منصوبہ جو دونوں ممالک کا جڑا ہے وہ اس وقت منقطع ہے اس کو جوڑنا ہوگا، وزیراعظم نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ دورہ چین کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…