اسلام آباد( آن لائن ) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔راولپنڈی کے رہائشی شاہد اورکزئی کی طرف سے دائردرخواست میں وزارت قانون وانصاف اور عبدالحفیظ شیخ کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ عبدالحفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ فرائض سرانجام نہیں دے سکتے،آئینی طور پر عبد الحفیظ شیخ مالیاتی معاہدے میں ملک کی نمائندگی بھی نہیں کرسکتے،ان کی تعیناتی آرٹیکل 93 کی
خلاف ورزی ہے،وزیراعظم سمجھیں کہ وزیر خزانہ کا انتخاب کرکٹ کے ریلوکٹے کی طرح نہیں ہوتا،وزیراعظم کی ہدایت پر مشیرخزانہ بیرون ملک بینکوں سے معاہدے کرنے کے بھی اہل نہیں ہیں،استدعاہے کہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری کو آئین کے خلاف قراردیاجائے فریق کوکسی بھی ریاستی نمائندگی سے روکاجائیاوروفاقی حکومت کوہدایت کی جائے کہ اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جائی اورآمدہ بجٹ کوقانون کے مطابق پیش کیاجائے۔