پشاور ( آن لائن) ریپڈ بس منصوبے ( بی آر ٹی) کے لئے 22 سٹیشنوں پر جدید ترین خود کار سسٹم مسافروں کے لئے نصب کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کو سفر کرنے کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے۔ جبکہ اسلام آباد اور لاہور کی بی آر ٹی کے ماہرین نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کو لاہور اسلام آباد کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔
ماہرین نے گزشتہ روز ستائیس کلو میٹر بی آر ٹی کے شاہراہ کا جائزہ لیا جبکہ حادثے کے بعد بند ہونے والی تجرباتی سروس دوبارہ شروع کردی ہے تاہم گاڑی سے پہلے سیکورٹی کی گاڑی بھی ان کے ساتھ ہو گی اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ریپڈ بس منصوبے ( بی آر ٹی) کے لئے 22 سٹیشنوں پر جدید ترین خود کار سسٹم مسافروں کے لئے نصب کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کو سفر کرنے کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے۔ جبکہ اسلام آباد اور لاہور کی بی آر ٹی کے ماہرین نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کو لاہور اسلام آباد کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔ماہرین نے گزشتہ روز ستائیس کلو میٹر بی آر ٹی کے شاہراہ کا جائزہ لیا جبکہ حادثے کے بعد بند ہونے والی تجرباتی سروس دوبارہ شروع کردی ہے