بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بی آر ٹی پشاور کا ٹوٹل خرچ اب بھی لاہور میٹرو سے کم اور کتنا ہے؟ خیبرپختونخوا حکومت کاحیرت انگیز انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی شفاف منصوبہ ہے اور اس اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا ،لاہور میٹرو 31 ارب روپے میں بنی اور پشاور بی آر ٹی 29 ارب روپے میں بن رہی ہے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پورے منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن ثابت کریں۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی نا ممکن نہیں وزیر اعلیٰ محمود خان کو ٹاسک ملا ہوا ہے جو وزیر کام کرے گا کارکردگی دکھائے گا وہ وزیر رہے گا جو کارکردگی نہ دکھا سکا وہ گھر جائے گا وہ سوات مینگورہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے- ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلاول زرداری اور مریم بی بی دونوں پاپا بچاؤ مھم میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے- احتساب سے بچنے کے لیے کوئی ٹرین مارچ کر رہا ہے کوئی کرپشن زدہ حکمرانوں کا اتحاد بنانے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پہلی بار اسمبلی سے باہر رہ گئے ہیں اس لئے اسے لگتا ہے کہ پارلیمنٹ نہیں چل سکتی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سابقہ فاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام نے کافی مشکلات دیکھی ہیں مگر پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشت گردی کو شکست دے دی۔ پی ٹی ایم پختونوں کے مسائل کی بات تو کرتے ہیں لیکن حل نہیں بتاتے حل حکومت کے پاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے ہر سال سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ان علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کو متنازعہ بنانا افسوس ناک ہے پرانی فوٹیجز میڈیا پر دکھائی جارہی ہیں جبکہ بی آر ٹی کاسول ورک مکمل ہو چکا ہے دونوں طرف سڑکیں پختہ ہو گئی ہوئی ہیں بسیں بھی آنا شروع ہو گئی ہیں آئی ٹی ایس نظام کی تنصیب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی سے پشاور اٹھے گا تنقید وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی باریوں میں پشاور شہر کے لیے کچھ نہیں کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کی ترقی کے لیے بہت کچھ ہو رہا ہے سوات میں امن کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…