جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ،فردوس عاشق اعوان نے اپنی سابق پارٹی کو کھری کھری سنادیں

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو سندھ سے بھی ختم ہو جائیگی،وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،

اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی آمریتں اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو سندھ سے بھی ختم ہو جائیگی،وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…