محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی تاہم سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات تک کوئٹہ، ڑوب، قلات، نصیر ا?باد اور سبی ڈویڑن میں بادل برسیں گے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی، خطرے کی گھنٹی بج گئی،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں
بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل سے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے شدید بارشیں ہونگی محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اگے چار سے پانچ دنوں میں بیشتر علاقے خشک اور گرم رہیں گے بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل کو بلوچستان میں داخل ہونا کا امکان ہے اس سلسلے میں چوبیس سے ستائیس اپریل تک بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور ڑالہ باری کی بھی پیش گوائی کی گئی ، بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔