بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اسد عمرآئی ایم ایف کو اچھی چیز نہیں سمجھتے تھے ،عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانے کیلئے انہیں کس نے راضی کیا؟محمد زبیر نے اندر کی بات بتا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور اسدعمر کے بھائی محمدزبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتانا چاہیے کہ ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے اچانک اسدعمر کو فارغ کیا۔ایک انٹرویومیں محمدزبیر نے کہا کہ اسدعمر سمجھتے تھے کہ آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے کیونکہ یہ ملکوں کو تباہ کردیتا ہے، اب کنفیوژن یہ ہے کہ عمران خان نے انہیں مجبور کیا یا انہوں نے عمران خان کو اس پر راضی کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی

کے دور میں ملک پر قرضہ چڑھا، تب حفیظ شیخ اورشوکت ترین ہی وزیرخزانہ تھے اور اب یہ دونوں تحریک انصاف کی ٹیم کا حصہ ہیں۔محمدزبیرنے کہا کہ پچاس لاکھ نوکریاں اور ایک کروڑ گھروں کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔ ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھائیں، یہ ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس بڑے بڑے کاروبار سے جڑے معاملات کی تحقیقات کی اہلیت نہیں ہے، احتساب اور تحقیقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…