پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کے ازالہ کیلئے کام کیوں نہیں کیا؟بڑا کریک ڈاؤن ،متعدد اہم افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ سے متعلق ناقص کارکردگی کا نوٹس لینے کے بعد صوبائی محکموں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایک اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ سے متعلق ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی خان، گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا نے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ 31اسسٹنٹ کمشنرز کو شو کاز نوٹس اور 20 کو وارننگ لیٹر جاری کر دیئے۔تسلی بخش کارکردگی پر 71اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا ہے۔ اسی طرح دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس اور تین ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے۔ محکمہ بلدیات نے آٹھ چیف آفیسرز کو معطل جبکہ چھ کو شو کاز نوٹس اور 49کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے۔ محکمہ تعلیم نے 22جبکہ محکمہ صحت نے 11چیف ایگزیکٹو افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کے جلد ازالے سے متعلق بھی تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں افسران کی کارکردگی کا با قاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…