جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں خوراک کی حفاظت یا گندم کی قلت کا کوئی مسئلہ ہے یا نہیں؟حکومت نے زیر گردش خبروں کی وضاحت جاری کردی

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں خوراک کی حفاظت یا گندم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور حالیہ بارشوں اور طوفانی موسم سے گندم، مکئی اور چنے کی فصلوں کو جو نقصان پہنچا ہے وہ صرف درمیانے درجے کا تھا۔

ایک بیان میں وزارت خوراک کی جانب سے کہا گیا کہ صورتحال گندم کی کمی کی طرف اشارہ نہیں کرتی اور گندم کی قلت سے متعلق قیاس آرئیاں غلط ہیں۔اس حوالے سے وزارت حالیہ بارشوں، خاص طور پر پنجاب میں فصلوں کے نقصانات اور متاثرہ گائوں سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے صوبائی محکمہ زراعت سے مکمل رابطے میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ محبوب سلطان خود اس تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وزارت دیگر فصلوں کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے اور محکمہ زراعت پنجاب نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تمام علاقوں تک رسائی کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ وزارت دیگر صوبوں سے بھی ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کسانوں کو پہنچنے والا نقصان ظاہر ہے کہ ایک تکلیف دہ خبر ہے اور وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت نقصان کا اندازہ لگانے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور جانی و مالی نقصان کا جائزہ لے کر جلد ہی متاثرہ کسانوں کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…