جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزرا، وزیر مملکت، مشیر اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری ،عبدالحفیظ شیخ کو دوہری ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اعظم سواتی کی واپسی

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد وفاقی وزرا، وزیر مملکت، مشیر اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔اس سے قبل کابینہ ڈویژن کی جانب سے عمران خان کی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں وزیرِ خزانہ اور وزیرِ صحت کی تبدیلی کا ذکر موجود نہیں تھا اور دونوں وزرا کے نام بدستور فہرست میں موجود تھے۔

بعد ازاں ان کے استعفیٰ کا نوٹس صدر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔صدر مملکت نے عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریوینیو اور معاشی امور تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیر صحت عامر محمود کیانی جو حال ہی میں ادویات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے تنازع کا شکار تھے، کو بھی صدر کی منظوری سے ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔صدر مملکت نے اعظم سواتی سے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور حلف بھی لیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفیٰ، نئی تعیناتی اور برطرفی کے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔خیال رہے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں گزشتہ روز بڑی تبدیلیوں کی تھیں جن میں اہم عہدوں پر تعینات نامور رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری اور قلمدان کی تبدیلی شامل تھا۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔فواد چوہدری جنہوں نے 3 روز قبل ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کی خبر کو مسترد کیا تھا، نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سنبھالی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جنہوں نے 2018 کے انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمس شاہ کو دیا جنہوں نے ایک ماہ قبل ہی وزیر پارلیمانی امور کے عہدے پر حلف اٹھایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…