ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

چار بڑی وجوہات اسد عمر کے استعفے اور کابینہ میں رد و بدل کا سبب بنیں،فواد چودھری کو ہٹانے کا فیصلہ ایک ماہ پہلے ہی کرلیاگیاتھا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمانہ کارکردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوامی رائے اسد عمر کے استعفے اور کابینہ میں رد و بدل کا سبب بنی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بعض وزراء کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان سخت نالاں تھے اور انہوں نے گزشتہ ماہ ان وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان متعدد بار اسد عمر سے مہنگائی زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے،

اسد عمر سے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسد آپ کی پالیسیاں غریبوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، تاہم اسد عمر کی حالات بہتر ہونے کی تسلیاں بھی وزیر اعظم کو مطمئن نہ کر سکیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے آخری دو اجلاسوں میں متعدد وفاقی وزراء کی بھی اسد عمر سے گرما گرمی ہوئی جبکہ اضافی گیس کے بلوں پر سخت دباؤ کے باعث وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو بھی تبدیل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان نے عامر کیانی کو ناراضی کا پیغام پہنچایا، اسی طرح سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اختلافات کی زد میں آئے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی پر تنقید اور ملازمین کے مظاہرے میں آمد پارٹی قیادت کو ناگوار گزری، وزیر اطلاعات کو سینئر پارٹی رہنماؤں پر تنقید بھی مہنگی پڑی، البتہ فواد چوہدری کو ان کی خواہش اور مرضی کے مطابق نئی وزارت دی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ بھی ایک ماہ پہلے کر لیا گیا تھا، فواد چوہدری کو نئی وزارت دینے کیلئے اعظم سواتی کوپارلیمانی وزارت میں ایڈجسٹ کیا گیا، ادھر شہریار آفریدی بھی اختیارات کے باوجود متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک ماہ پہلے کرلیا تھا، فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم نے گزشتہ روز فون پر نئی ذمہ داریاں دینے کی خود اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی، اعجاز شاہ اور حفیظ شیخ کو وزارتیں دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا جبکہ ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کو ان کی مہارت کی بنیاد پر وزارتِ صحت میں بطور معاون آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…