جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ابھی تو اپوزیشن نے باؤلنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ،عمران خان قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے؟ ن لیگ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آ پ کی آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے ،عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے ،قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے،آپ کی نالائقی ، نااہلی یا زبان؟،کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے کو تیار نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران صاحب کیا ہوا، خیریت تو تھی، بڑے پریشان تھے آپ ؟ ،اتنی گھبراہٹ اتنا غصہ کیا ہوا؟ ۔عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے؟ ۔اس حکومت کو گرانے کے لئے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے۔ابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے ۔عمران صاحب پاکستان کے مفاد میں بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی ہے،ٹیم کا کپتان ہی نالائق ہوتو ٹیم کیا کرے ؟ ،نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم چنا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب شور کرنے سے بات نہیں بنے گی، آپ کی نالائقی کی وجہ سے پچھلے 9 ماہ سے عوام جس کرب سے گزر رہی ہے آپ کو جواب دینا ہوگا ۔کابینہ میں ردوبدل کے بعد بزدار ، شاہ فرمان اور محمود خان گھبرانے والی فہرست میں شامل ہیں۔عمران خان صاحب کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نوجوان نوکری نہیں دعا مانگ رہے ہیں کہ آپ کی نوکری چلی جائے،پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ پاکستان ویسے ہی چل رہا ہے جیسے پشاور کی میٹرو چلی ہے ۔عمران صاحب پیسوں سے کچھ نہیں ہوتا اگر ہوتا تو پشاور میں ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا ملک چور ہے اور ملک کے پاس پیسے نہیں ،

سی پیک کا تحفہ دے کر ملک کو نا قابل تسخیر بنایا ۔نوازشریف نے پاکستان کے نوجوانوں کو امید دی ، اللہ تعالی کی مدد سے نا ممکن کو ممکن بنایا ۔نوازشریف نے 11ہزار میگاواٹ بجلی بناکر عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی ،نوازشریف نے 1700کلو میٹر موٹر ویز بنائیں، لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دیا ، ملک کو دہشتگردی سے پاک کیا ،آپ کو شہباز شریف پر اِس لئے غصہ ہے کہ آپ شہباز شریف جیسی ایک میٹرو بھی نہ بنا سکے ۔عمران صاحب کابینہ کا حجم بڑھانے سے نہیں نیت ٹھیک کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…