اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

او آئی سی سی آئی کابرطانیہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) اوور سیز انویسٹرزچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 21جون 2019کولندن میں “رائزنگ پاکستان” نام سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے ناموراور ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پیش کرنا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اوآئی سی سی آئی کی صدرشازیہ سید نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس ملک میں غیرملکی سرمایہ میں اضافے کا باعث بنے گی۔اس کانفرنس کے ذریعے ہم وزیرِاعظم اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے مابین بات چیت کے عمل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ بات چیت کے اس عمل کے ذریعے ممکنہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور ملک میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر وزیرِ اعظم کے نقطہء نظر جاننے میں مدد ملے گی۔ہمار ا مقصدپاکستان کے بارے میں ان دقیانوسی تصورات کو ختم کرنا ہے جو پاکستان کے دوستانہ کاروباری ماحول پر منفی اثر رکھتے ہیں۔ اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئر مین ہارون شریف نے ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوآئی سی سی آئی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کی غرض سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خو ش آمدید کرنے کیلئے اوآئی سی سی آئی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔تیزی سے بڑھتی ہوئی پرکشش مارکیٹ کے طور پر پاکستان کے وسیع امتیاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے کہا کہ ایک بڑے درمیانی طبقے، 100ملین سے زائد نوجوان آبادی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی خوردہ مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری کی دوستانہ معاشی پالیسیوں کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرے گی بلکہ اس سے بہت سے موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پر بہترین ریٹرن کی بنیاد پر مثبت نقطہء نظر کو اجاگر کرنے میں بھی مد د ملے گی۔واضح رہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے وزیرِاعظم اور سنیئر سرکاری حکام

کو اہم غیر ملکی سرمایہ کاروں، ماہرِمعاشیات ، پاکستانی میڈیا کی یوکے ڈیسک اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بات چیت کرنے اور مثبت قومی بیانیہ پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد حکومتِ پاکستان کے سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدامات کو اجاگر کرنا اور پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…