اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک معدفی کنویں سے تیل دریافت کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق غوری بلاک کے ڈھاریاںون سے معدنی کنویں سے تیل کی دریافت کر لی گئی ہے ۔ ڈھاریاں1 سے نکلنے والتے خام تیل کے ذخائر 372 بیرل ہے۔دریافت ذخائر میں ماڑی گیس کمپنی کے 65فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم کی 35فیصد حصہ داری ہے ۔ دوسری طرف میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔