لاہور (آن لائن)ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا جج کی شاندار کارکردگی سامنے آنے لگی، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی عدلیہ میں پہلی بار سول جج کے عہدے پر تعینات ہونے والے نابینا نوجوان سول جج یوسف سلیم بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے لگے ہیں۔نابینا سول جج یوسف سلیم نے پہلے تین ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیئے۔ نابینا سول جج یوسف سلیم
نے پہلے ہی ماہ میں 5 کیسز کے فیصلے کئے۔ نابینا سول جج کو عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار 20 جنوری 2019 کو تعینات کیا گیا تھا۔ تین ماہ کی شاندار کارکردگی پر ساتھی ججز اور وکلا نے نابینا سول جج کو مبارکباد دی ہے۔ نابینا سول جج یوسف سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ایمانداری سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بناتا رہوں گا کیونکہ اس منزل تک پہنچنے کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن دنیا میں کوئی چیز نا ممکن نہیں ہے۔