کراچی(این این آئی)دارلصحت اسپتال میں غلط علاج کے سبب معذور ہوجانے والی بچی نشویٰ کے والد کو دھمکیاں دینا ایس پی گلشنِ اقبال کو مہنگا پڑگیا، طاہرنورانی کو عہدے سے برطرف کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کردیئے ہیں، ایس پی نورانی نے نشویٰ کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق یہ احکامات
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دیئے گئے ہیں ، ایس پی طاہر نورانی کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ کلیم امام کے نام بھی خط لکھ دیا ہے کہ جس میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق ایس پی گلشن طاہرنورانی کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ نشویٰ کے والدکودھمکیاں دی گئیں، جو کہ انتہائی غلط عمل تھا، اس کے خلاف ایکشن لیاجائے۔