اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ کے بھی تقرر کا فیصلہ،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟فیصلہ ہوگیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نئے نام کا اعلان کیا جائیگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی عہدہ
چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسد عمر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے ہی معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء بھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائیگا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی عہدے پربرقرار رہیں گے۔