ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اسد عمر کااستعفیٰ،اہم شخصیت کو وزارت خزانہ کا چارج سونپ دیاگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی کیلئے دن بھر اہم شخصیات سے مشورے جاری رہے ،اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طورپر وزارت خزانہ چارج دیدیا گیا ٗ وزیر اعظم وزیر خزانہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کرینگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی کیلئے دن بھر اہم شخصیات سے مشورے جاری رہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد خبر آئی کی کہ شوکت ترین یا سابق گور نر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین میں سے کسی ایک کو مشیر خزانہ بنائے جانے کاامکان ہے تاہم شوکت ترین نے عہدے سنبھالنے سے معذرت کرلی جس کے بعد سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین سمیت حفیظ شیخ دیگر ناموں پر غور کیا جائیگاڈاکٹرعشرت حسین ادارہ اصلاحات کے شعبے میں وزیراعظم کے مشیر ہیں۔ ڈاکٹرعشرت حسین نے ایف بی آر میں ہنگامی اقدامات کی تجویز بھی موجودہ حکومت کو دی ہے، ڈاکٹرعشرت حسین آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی ضروری سمجھتے تھے۔ڈاکٹرعشرت حسین گزشتہ روزوزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیر خزانہ کا چارج دے دیا گیا، وزیر خزانہ یا مشیر خزانہ کون ہوگا حتمی فیصلہ وزیراعظم (آج) جمعہ کو کریں گے۔ اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی کیلئے دن بھر اہم شخصیات سے مشورے جاری رہے ،اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طورپر وزارت خزانہ چارج دیدیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…