اسلام آباد (این این آئی) وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے نامزد 4اہم امیدواروں میں سے ایک نے عہدہ لینے سے صاف انکار کردیا،نام منظر عام پرآگئے،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مشیر خزانہ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان تھا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے امور کو چلانے کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا،
سلمان شاہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری کے لیے بھی قابل قبول ہیں، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ کی متوقع فہرست میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔