اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہاہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے پروگرام میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے پروگرام میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اسد عمر کی جگہ فوری طور پر نیا وزیرخزانہ لگانا ہوگا کیونکہ آئی ایم ایف سے پروگرام آخری مرحلے
میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کی، پہلے حکومت کا خیال تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے، جب انہوں نے مالی خسارہ دیکھا تو پھر انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، اب انہیں آئی ایم ایف سے فوری طور پر معاملات طے کرلینے چاہئیں کیونکہ تاخیر کی وجہ سے ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔