اسلام آباد (سی پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے، امید ہے اسد عمر کوہٹانے سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئیگی اور مثبت نتائج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی
وزرا فارغ ہوں گے ، حکومت جب سے آئی مہنگائی کا سونامی آیاہے۔ ہرپاکستانی کامطالبہ تھامعاشی پالیسیوں پرنظرثانی ہو، ایسی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے تھے، پاکستان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کابیل آوٹ پیکج بھی فائنل نہ ہوسکا، امیدہے اس فیصلہ سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئیگی، کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے۔