جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسد عمر کیساتھ ہی عمران خان کا بھی استعفیٰ آنا چاہیے ،بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے،پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسد عمر کے استعفیٰ پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے ۔سابق وزیر نے کہاکہ اگر یہ حکومت رہی تو خدانخواستہ ملک کسی سانحہ سے دوچار پوسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسد عمر حکومت کے 100 دن کے پلان کے منصوبہ ساز تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سو روزہ پلان میں مکمل جھوٹ بولا اور عوام کو۔بیوقوف بنایا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی تباہ کن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسد عمر کے استعفیٰ کی بنیاد پر عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔دوسری جانب اکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے دن کہا تھا پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ،عمران نیازی ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں،مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

جمعرات کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صاحب ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ وقت ضائع نہ کیا جاتا تو ملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ شہباز شریف نے کہاکہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…