منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار، شناخت بھی ہوگئی،جانتے ہیں یہ دونوں کون نکلے؟

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرلیا ، متاثرہ کینیڈین خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے ، آئی جی اسلام آباد نے 24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنیوالے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اورانس کامران کے نام سے ہوئی، متاثرہ کینیڈین خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔گذشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا تھا خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے، خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔آئی جی اسلام آباد نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب ہیلپ لائن 15 پر فون کیا گیا تو کہا گیا تھانے میں فون کریں اور اپنی شکایت کی درخواست جمع کرائیں، جس کے بعد پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلقہ شکایت ایس پی کو بھجوائی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…