اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان میں متعین ترک سفیر مصطفی یردکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت ہر فورم پر پاکستان کا حامی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے عالمی سطح پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی اور آگے بھی کرتے رہیں گے، ترکی ایف اے ٹی ایف پر بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔مصطفی یردکل نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کے شدت سے خواہشمند ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان کا
شیڈول طے کر رہے ہیں جب کہ ترک صدر کے دورہ کو حقیقی کامیابی میں بدلنا چاہتے ہیں۔سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ،ترکی تزویراتی اقتصادی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، فریم ورک سے سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت سمیت تمام شعبے ترقی کریں گے، جب کہ دفاعی صنعتی شعبے میں بھی پاک، ترک تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔صطفی یردکل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں اور پاکستان میں جلد ترک پیداواری یونٹس، فیکٹریاں کام شروع کریں گی