اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ماہ رمضان میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کارکنوں کو متحرک کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی ایدوئزری گروپ نے (آج) جمعرات کو راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداروں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق مرتضی جاوید عباسی، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب
سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقامی عہدیداروں کو حکومت مخالف احتجاج پر لائحہ دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے سامنے کارکنوں کو احتجاج کے لئے متحریک کرنے پر بریف کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ احتجاج کا وقت، جگہ اور انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا فیصلہ کیا تھاذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو بھی بریف کیا جائیگا۔