جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عوام میں آنے والی تبدیلی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ، جہاں بھی آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے وہاں ن لیگ فاتح ہو گی، شہباز شریف نے دعویٰ کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گجرات میں میئر، ڈی جی خان میں ڈپٹی میئر، اورمیونسپل کمیٹی جڑانوالہ(طلال چوہدری گروپ)، فیصل آباد سے انتخابی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکبا د دی اور کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فتح نصیب فرمائی۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں آنے والی تبدیلی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ آج کا دن بلدیاتی نظام کے مخالفوں پر عوام کے عدم اعتماد کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج واضح عوامی ردعمل اور ان کی رائے بیان کررہے ہیں۔ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فتح نصیب فرمائی۔ جہاں بھی آزادانہ ،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے انشااللہ مسلم لیگ (ن) ہی فاتح ہوگی۔ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نومنتخب میئر، ڈپٹی مئیر اور میونسپل کمیٹی کی کامیابی ان پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ہم گجرات، جڑانوالہ اور ڈی جی خان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور ماضی کی طرح ہر سطح پر ان کی بھرپور خدمت کریں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ آج کے دن بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے اس امر کا بھی واضح اظہار ہوتا ہے کہ عوام اس نظام پر اعتماد کرتے ہیں۔ عوام نے لوکل باڈیز کے نظام کو ختم کرنے کے حکومتی منصوبہ پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ عوام نے اپنی رائے سے بتادیا ہے کہ وہ اس نظام کو ختم کرنے کے لئے حکومتی قانون سازی کے اقدام کے حق میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…