پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

’’ کچھ حیا اور شرم ہوتی ہے، غیرت ہو تو آدمی ڈوب ہی مرتا ہے‘‘ نیب افسر ادارے کی عزت بڑھا نہیں سکتے تو دھبہ بھی نہ لگائیں، سندھ ہائیکورٹ شدید برہم

datetime 17  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(اے این ایں ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کے تفتیشی افسر کے خلاف رشوت طلب کرنے کے کیس میں ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ بدھ کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو نیب کے تفتیشی افسر کے خلاف رشوت طلب کرنے کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار عمران کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر ساجد ندیم نے رات 2 بجے

بلڈر کے گھر طلب کیا، بلڈر فاروق نیب افسر کا دوست ہے، وہاں اسٹیٹ ایجنٹ بھی موجود تھا، وہاں مجھ سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔ درخواست گزار نے کمرہ عدالت میں گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سنوا دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کچھ حیا شرم ہوتی ہے، غیرت ہو تو آدمی ڈوب ہی مرتا ہے، کچھ یہی خیال کریں کہ قومی ادارے سے تعلق ہے، عزت بڑھا نہیں سکتے تو دھبہ بھی نا لگائیں۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…