پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

بلوچستان ،سیلابی صورتحال 2 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی،صورتحال تشویشناک

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث 2 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم ایران سے آنے والے ہواؤں کے سسٹم کے باعث بلوچستان کے طول وعرض میں جمعے سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی ،مستونگ میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے

ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے بھاگ میں تیز بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ مسلم باغ میں بھی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ تیز بارش کے بعد کوئٹہ شہر میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سڑکوں پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشین، بولان اور دکی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔دوسری جانب ضلع دکی کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق المبار ندی کا سیلابی پانی کلی مانزئی میں داخل ہونے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ بارکھان کے علاقے رت ہن ندی میں سیلابی پانی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ادھر ضلع ہرنائی میں سیلابی ریلے میں رابطہ پل بہہ جانے سے ہرنائی پنجاب شاہراہ بھی بند ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…