اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ اور خزانہ کے وزراء کی تبدیلی سے متعلق جھوٹی خبرکیوں نشر کی؟دو نجی ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی شروع، پیمرا نے ایکشن لے لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز’’اے آر وائی نیوز‘‘ اور’ ’بول نیوز‘‘ کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے ہیں جن میں دونوں میڈیا ہاؤسز سے دریافت کیاگیا ہے کہ انہوں نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کس بنیاد پر چلائی۔واضح رہے کہ
دونوں نیوز چینلز نے خبر نشرکی تھی کہ وزیرخزانہ اسدعمر اور وزارتِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تبدیل کیاجارہاہے، پیمرا کی جانب سے نوٹس میں کہاگیا ہے کہ چینلز نے جھوٹی خبر چلا کر الیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ 2015 ، پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا رولز 2009 کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیمرا نے دونوں چینلز کو 7 دن کا وقت دیا ہے کہ وجہ بتائیں کہ انہوں نے ایسا کیوں اور کیسے کیا بصورت دیگران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔