بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شجاع آباد میں مدرسہ معلم قتل کی دھمکی دے کر تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،شرمناک واقعہ

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)شجاع آباد میں مدرسہ معلم قتل کی دھمکی دے کر تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ شجاع آباد کے علاقے نیو ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق وہ ذہنی طور پر کمزور ہے اور ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتی۔ اسے مدرسے میں دینی تعلیم کیلئے

بھیجا لیکن وہ گزشتہ 15 روز سے مدرسے جانے سے انکار کر رہی تھی۔والدین کے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مدرسے کا معلم اسے تین ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور بھید کھولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔میڈیکل میں بچی سے زیادتی بھی ثابت ہو چکی ہے۔ متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ سٹی میں درخواست دی تو پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…