لاہور (نیوزڈیسک)مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے زبردست اقدام،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر مزدوروں کی کم سے کم اجرت 18 ہزار روپے سمیت سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا ہے ،شہبازشریف نے تجویز دی ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر عوام کو ریلیف دے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر تین ہزار روپے کا اضافہ کیا جاناچاہئے جبکہ یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین اور پنشنرز کو دیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے فوری طورپرموثر اقدامات کئے جائیں۔شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین تین فیصد تھی لیکن آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہوچکی ہے۔ ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، ایسے موقع پر حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔