اسلام آباد (این این آئی)قبائلی علاقوں کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں جاری،خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات جون کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں کی 16 نشستوں کے انتخابی عملہ کی ٹریننگ کا شیڈول طے کر لیا۔ذرائع نے بتایاکہ 19 اپریل سے 26 اپریل تک 57 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دی جائیگی۔ذرائع نے بتایاکہ 23 اپریل
سے 30 اپریل تک 74 ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ کے بعد پریزائڈنگ افسران،اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور پولنگ افسران کو ٹریننگ دیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ 2 مئی سے 4 مئی تک مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ماسٹر ٹرینرز 10 جون سے 16 جون تک پریزائڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی،17 سے 23 جون تک پولنگ افسران کو ٹریننگ دی جائیگی۔