اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر فیصلہ نہ ہو سکا،کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم پر فیصلے سے پہلے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ اجلاس کے دور ان ایمنسٹی اسکیم پر مزید مشاورت کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، مشیر تجارت رزاق داود سمیت دیگر وزراہ شامل ہونگے۔ذیلی کمیٹی ایمسنٹی اسکیم پر ٹیکس کے ریٹ کا تعین کریگی۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی چند روز میں تجاویز
کو حتمی شکل دے گی۔ اثاثے ظاہر کرنے پر ٹیکس ریٹ کی چار سے پانچ مختلف تجاویز تیار کرلی گئیں ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس کی شرح ایک سے پندرہ فیصد تجویز کی گئی ہے،ایمنسٹی اسکیم کا منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور عدالتی کیسز کی رقوم پر اطلاق نہیں ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں ایف اے ٹی ایف کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت والی رقوم رکھنے والوں کو اسکیم میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی