اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کام نہیں کرسکتے،پاکستان نے چین کا مطالبہ مسترد کردیا، دوٹوک اعلان

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر 28اپریل کو دستخط ہوں گے، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا، چین کو صرف کچھ اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دیں گے، چین پاکستان کو 313اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دیگا، پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر 28اپریل کو دستخط ہوں گے، ترکی پاکستانی مصنوعات کے لئے

کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے،سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے قوانین میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں ، ہمیں بنگلہ دیش کی چمڑے کے مصنوعات سے سخت مقابلہ کرنے پڑیگا، پاکستان میں پنسل اور سٹیشنری کی صنعت کو افغان درآمدات سے نقصان پہنچا۔ منگل کو سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہواجس میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا۔مشیر تجارت نے کہاکہ چین کو صرف کچھ اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دیں گے۔ عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ چین نے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کے بدلے ڈیوٹی فری رسائی مانگی۔انہوں نے کہاکہ چین آسیان کی طرز پر پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو 313اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر 28اپریل کو دستخط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ چین پہلے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو فری رسائی دینے کے متعلق معاملہ چین کی اندرونی سیاست کی نظر ہوگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ چینی سفیر نے بتایا کہ وزیر تجارت پاکستان کو فری رسائی دینے پر رضامند نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ سفیر نے بتایا کہ چین کے وزیر اعظم اور

وزیر خارجہ فری رسائی دینے پر آمادہ تھے۔انہوں نے کہاکہ چین کو کہا کہ آپ کہتے ہو آپ ہمارے دوست ہو تو آسیان کی طرز پر رعایت دیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی کو پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستانی مصنوعات کے لئے کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کو ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی برآمد میں رعایت دینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی جانب سے ہماری مصنوعات پر 27 فیصد

ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے دبئی سے درآمدات کیں تو یہ دیکھیں گے کہ اس نے مال کہاں سے خریدا ۔انہوں نے کہاکہ سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے قوانین میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش ہمارے سے آگے اس لئے نکل گیا انکو دنیا بھر میں ڈیوٹی فری مارکیٹ رسائی ہے۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی چمڑے کی مصنوعات کی درآمدات بھی ایک ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بنگلہ دیش کی چمڑے کے مصنوعات سے

سخت مقابلہ کرنے پڑیگا،بنگلہ دیشی محنتی قوم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چینی کپڑا دبئی سے آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی کپڑے سے پاکستانی صنعت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ دبئی سے کپڑے کی درآمد پر پابندی عائد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین سے اصل وقت میں برآمدات کا ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ڈیٹا ملنے سے ٹیکس چوری روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تیار ہونے والی جینز اور ڈینم کا معیار بہت بہتر ہے۔مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کی صنعتی ترقی کو بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہاکہ افغان وہ تمام چیزیں درآمد کرتے ہیں جو پاکستان میں تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پنسل اور سٹیشنری کی صنعت کو افغان درآمدات سے نقصان پہنچا۔انہوں نے کہاکہ چاول کی برآمدات بڑھ رہی ہیں



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…