جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخوا اٹھارہ ہزار روپے کی جائے، اپوزیشن لیڈر کا حکومت سے مطالبہ

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخوا اٹھارہ ہزار روپے کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تین ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں بیس فیصد فوری اضافہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اضافہ نجی اور سرکاری دونوں شعبہ جات کے ملازمین کو دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین تین فیصد تھی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4فیصد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے اور بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…