کراچی (این این آئی)عالمی تحقیقاتی ادارے ریسڈ انرجی نے سندھ کی ساحلی پٹی کی حدود سے ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے جو سمنددر سے ملنے والا تیسرا بڑا ذخیرہ ہوگا۔ ریسٹڈڈ انرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دنیا میں تین بڑے ذخیرے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا صوبہ سندھ بھی شامل ہے جس کے سمندری علاقے کراچی کی حدود سے2.30 کلو میٹر دور کیکڑاون
بلاک میں ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ہے۔ اٹلی کی کمپنی ای این آئی اور امریکن کمپنی ایگزون موبل تیل کا ذخیرہ تلاش کرنے کیلئے کام کررہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلا بڑا تیل کا ذخیرہ برازیل میں5 ارب 30 کروڑ بیرل تیل دوسرا بڑا ذخیرہ میکسیکو میں2ارب70کروڑ بیرل تیل اور تیسرا بڑا ذخیرہ پاکستان میں ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ہے جو ایشیا کا سب سے بڑا تیل کا ذخیرہ ہوگا۔