بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یہ ریاست مدینہ نہیں، ریاست عذاب ہے،خیبرپختونخواحکومت نے آخری 2سالوں کے دوران ایشیائی بینک سے کتنابڑا قرضہ لیا،قرض پر کتنا سود اداکیاجائیگا؟انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق بحث میں اپوزیشن اراکین نے حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا۔اپوزیشن اراکین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آخری 2سالوں کے دوران ایشیائی بینک سے 80ارب کا قرضہ لیا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی صدارت میں ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ،

اجلاس میں مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق بحث میں اپوزیشن اراکین نے حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا ،اے این پی رکن خوشدل خان کا کہنا تھا کہ قرضے اور میگا پراجیکٹس سے ملک میں خوشی نہیں آتی،سابق حکومت نے آخری 2سالوں کے دوران ایشیائی بینک سے 80ارب کا قرضہ لیا،قرض پر 24ارب 75کروڑ سود کی ادائیگی کرنا ہوگی،ملک کا ہر بچہ صوبے اور وفاق کے قرض کی ادائیگی کریگا،پیپلز پارٹی رکن نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ انہیں رولاؤنگا،اب عوام رو رہی ہے،اسٹیٹ بینک کا اختیار اس وقت آئی ایم ایف کے پاس ہے،ایم ایم اے رکن عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ سرکاری رپورٹ کیمطابق ہرسال 10لاکھ افراد بے روزگار ہر سال 40لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے ہورہے ہیں،ڈالر 124سے 145پر پہنچ گیا،افراط زر 10سے بڑھ کر 14تک پہنچنے کا خدشہ ہے،جی ڈی پی 5اعشاریہ 5سے کم ہوکر 3.5پر پہنچ گیا،گردشی قرضوں میں 240ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے،موجودہ حکومت نے اب تک 3ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے،ٹیکس جمع کرنے میں 485ارب کی شارٹ فال کا سامنا ہے،تیل 26اور گیس کی قیمت میں 142فیصد اضافہ ہوا،صوبائی وزیر سیاحت وکھیل عاطف خان نے اظہار خیال کیا کہ ساٹھ سالوں میں جتنا قرضہ لیا گیا تھا اس سے زیادہ گزشتہ 10سالوں میں گیا،روزانہ 6ارب سے زائد سود کی مد میں ادا کررہے ہیں،صرف سود سے روزانہ 650اسکول یا 650کلومیٹر روڈ بن سکتا ہے،

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروباری آسانی دے رہے ہیں،22کروڑ میں سے صرف 8لاکھ عوام ٹیکس دے رہے ہیں، عاطف خان کا کہنا تھا کہ فیصل واؤڈا کے روزگار کی فراہمی کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا،فیصل واؤڈا کو ایسے بیانات سے احتراز کرنا چاہیئے،ابو بچاؤ مہم والے یاد رکھیں ایک کیس بھی ہمارے دور میں شروع نہیں ہوا ۔فالودہ اور سائیکل والے کے اکاونٹ سے اربوں نکل رہے ہیں،بعد ازاں کورم نشاندہی پر اسمبلی کااجلاسم منگل تک ملتوی کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…