اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،سونا بھی سستا ہوگیا 

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1303ڈالرسے گھٹ کر1293ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71200روپے سے گھٹ کر71000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61043روپے سے گھٹ کر60872روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں4پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.40روپے سے گھٹ کر141.36روپے اور قیمت فروخت141.50روپے سے گھٹ کر141.46روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید80پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر161.10روپے اورقیمت فروخت161.10روپے سے بڑھ کر162.10روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.80روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت186.60روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے کااضافہ اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے

نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.70روپے سے بڑھ کر37.80روپے اورقیمت فروخت38.00روپے سے بڑھ کر38.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے اورقیمت فروخت39.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے کی کمی جبکہ فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ21.30روپے اور قیمت فروخت22.50روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…