نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ پرینکا چوپڑانے کہا ہے کہ امریکہ میں قیام کے دوران وہ اس قدر نسل پرستی کا شکار ہوئیں کہ انھیں بالآخر امریکہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔پرینکا چوپڑا نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ جب وہ 12 برس کی تھیں تب سکول میں پڑھائی کرنے کے لییامریکہ گئی تھیں لیکن اس دوران مبینہ طور پر ان کے ساتھ ایسا نسل پرستانہ سلوک ہوا کہ ان کے جذبات مجروح ہوگئے اور پھر وہ وطن واپس لوٹ گئی تھیں۔پرینکا چوپڑا کہتی ہیں ’میں نے زندگی میں بہت نسل پرستی برداشت کی ہے، مجھے یاد ہے جب میں سکول میں پڑھتی تھی تب مجھیسب براؤنی کہہ کر بلایا کرتے تھے۔‘پرینکا بتاتی ہیں ’لوگ مجھ سے کہا کرتے تھے کہ گھر جاؤ اور کری بناؤ۔ میں نے دیکھا تھا کہ لوگ بھارتی نڑاد افراد کو ایک الگ طرح سے دیکھتے تھے۔‘پرینکا کے مطابق ’وہ کہتے تھے کہ ہم بھارتی لوگ سر ہلا کر بات کرتے ہیں۔ ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ہم گھر پر جو کھانا بناتے ہیں اس کھانے کی مہک کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور تو اور ہماری طرز فکر کا بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ان طعنوں سے تنگ آ کرمیں نے امریکہ چھوڑا اور بھارت آ گئی۔‘لیکن اب پرینکا چوپڑا امریکہ میں ایک ہالی وڈ پروڈکشن کاحصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے انھیں امریکہ میں اب کچھ تبدیلی نظر آتی ہے۔پرینکا آج کل ہالی وڈ کے اپنے پہلے ٹی وی سیریل ’کوانٹیکو‘ میں ایلیکس ویور نام کی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب پرینکا چوپڑا کسی بھی ہالی وڈ کے ٹی وی سیریز میں کام کر رہی ہیں۔انھوں نے بی بی سی سے خاص بات چیت میں بتایا ’یہ تھرلرڈرامہ ’کوانٹیکو‘ ایف بی آئی کے ان چندہ ارکان کی کہانی پر مبنی ہے جو مختلف وجوہات اور مقاصد کے تحت ایف بی آئی سے جڑتے ہیں۔‘پرینکا کو لگتا ہے کہ بیرونی ممالک میں بھارتیوں کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے۔وہ کہتی ہیں ’بھارتی ٹیلنٹ، چاہے اداکار ہو، ڈائریکٹر یا پھر آرٹسٹ، ان کو وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں۔‘پرینکا نے بتایا کہ بھارتی نڑاد لڑکیوں کو اگر ہالی وڈ میں کام ملتا بھی ہے تو انھیں یا تو کسی انڈین فیملی کا کردار کرنے کوملتا ہے جیسے ’انڈین ماں‘ یا پھر کسی ایسی لڑکی کا کردار جوارینج میرج کے کلچر کو دکھاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس جمود کو توڑنے کی کوشش کی ’میں نے یہ ٹی وی سیریل اسی شرط پر کیا کہ میرا کردارایک اداکارہ کے طور پر ہو اور میرے بھارتی ہونے کی وجہ سے وہ کردار نہ ہو۔‘پرینکا کی نئی آنے والی فلم ’دل دھڑ کنے دو‘ پانچ جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔اس فلم میں پرینکا کے ساتھ انوشکا شرما، فرحان اختر، انیل کپور اور رنویر سنگھ اہم کردار میں ہیں۔
پرینکا چوپڑا پر امریکہ میں کیا گذری،آپ بھی جان کر پریشان ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہیکل سلیمانی
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
سبسڈی کوٹے کے مطابق موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول فراہمی کے لیے ایپ تیار



















































