جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب10ارب سے زائد ڈوب گئے ،تجزیہ کاروں نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37500،37400 ،37300، 37200،37100اور37000کی نفسیاتی حدوں سے گرکر6ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب10 ارب 74کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.14فیصدزائدجبکہ81.48فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیرکوکاروبار کا آغاز2پوائنٹس کے اضافے سے ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37553پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 36738پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد ازاں توانائی،سیمنٹ،فوڈز،بینکنگ،ٹیلی کام، اسٹیل اور کیمیکلزسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر غیرملکی سرمایہ کاروں نے خریداری کی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی36900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس599.90پوائنٹس کمی سے36921.91پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے سبب سرمایہ کاری میں حالیہ گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، حکومت جب تک مستحکم معاشی پالیسی نہیں اپناتی، موجودہ رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔پیرکومجموعی طور پر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،286کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب10ارب74کروڑ28لاکھ17ہزار94روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب79ارب30کروڑ8لاکھ43ہزار251روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر10کروڑ69لاکھ72ہزار800شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت52لاکھ32ہزار800شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت189.60روپے اضافے سے7484.00روپے اورستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت12.48روپے اضافے سے308.88روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت270.00روپے کمی سے6355.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت67.50روپے کمی سے6250.00روپے ہوگئی ۔پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ9لاکھ2ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے4.98روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں95لاکھ10ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت93پیسے کمی سے18.48روپے ہوگئی ۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس261.30پوائنٹس کمی سے17473.28پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1377.02پوائنٹس کمی سے60253.44پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس396.12پوائنٹس کمی سے27110.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں8پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں20پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں8پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.29روپے سے بڑھ کر141.37روپے اور قیمت فروخت141.39روپے سے بڑھ کر141.47روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے کا اضافہ جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.30روپے سے بڑھ کر142.50روپے اورقیمت فروخت142.80روپے پرمستحکم رہی ۔

یوروکی قیمت میں60پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید160.00روپے سے گھٹ کر159.40روپے اورقیمت فروخت161.80روپے سے گھٹ کر161.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید186.00روپے سے گھٹ کر185.00روپے اورقیمت فروخت188.00روپے سے گھٹ کر186.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.00روپے سے گھٹ کر37.80روپے اورقیمت فروخت38.40روپے سے گھٹ کر38.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.00روپے سے گھٹ کر38.70روپے اورقیمت فروخت39.40روپے سے گھٹ کر39.10روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.10روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…