پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زبردست اتار چڑھاؤکے باوجود گزشتہ ایک ہفتے میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں مجموعی طورپر کتنا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بھاؤ اوپر کی طرف گئے اور پاکستانی تاریخ میں قیمت بلند ترین سطح تک پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کی قیمت ہوئی جس کے بعد ریٹ 1288 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں منفی اثرات نظر آئے اور رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر فی تولہ 1050 روپے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے تک پہنچی جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیمت 71 ہزار 600 روپے پر بند ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے زیادہ ہوئی جس کے بعد بھا 60 ہزار 485 روپے سے بڑھ کر 61 ہزار 385 پر بند ہوئے۔ ہفتہ وار مارکیٹ بند ہونے تک فی تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار 600 اور 10 گرام 61 ہزار 385 تک پہنچی۔کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 30 پیسے تک پہنچا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 143 روپے تک پہنچی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…