جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عوام کو بڑا جھٹکا،اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20 سے 60 روپے تک اضافہ، وفاقی ادارہ شماریات کے تشویشناک انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ڈالر کی قدر بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20 سے 60 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیاہے ۔

ڈالر اور پیٹرول کیا بڑھا، اشیائے خورونوش کو پر لگ گئے، دکانوں پر دال ماش 35 روپے فی کلو، دال مونگ اور دال چنا 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی، چاول کی قیمت میں 30 سے 60 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 7 روپے تک اضافہ، پیکنگ اور ڈبے والے دودھ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان شماریات بیورو نے یکم اپریل کو سبزیوں، دالوں اور گوشت کے نرخوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ سالانہ کی بنیاد پر سبز مرچیں151 فیصد، ٹماٹر 315 فیصد اور سرخ مرچیں27.6 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ دال کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 22.7 اور گوشت کی قیمتیں 13.8 فیصد بڑھیں۔ماہانہ کی بنیاد پر پیاز 39.2 فیصد، کینو 22.3 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ماہ میں 18.8 فیصد، کیلا 15 فیصد جبکہ دال مونگ کی قیمت ایک ماہ کے دوران 12.6 فیصد اور لہسن 11 فیصد مہنگا ہوا۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق کتابوں کی قیمتیں 31.3 اور ٹیوشن فیس میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی قیمتیں ایک سال کے دوران 13.9 فیصد بڑھ گئیں۔ ڈالر کی قدر بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20 سے 60 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیاہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…