اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)بین الاقومی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1290ڈالرسے گھٹ کر1288ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت72000روپے سے گھٹ کر71600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61728روپے سے گھٹ کر61385روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں11پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں11پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.40روپے سے گھٹ کر141.29روپے اور قیمت فروخت141.50روپے سے بڑھ کر141.39روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.50روپے اورقیمت فروخت143.00روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں70پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں2.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید161.00روپے سے گھٹ کر160.30روپے اورقیمت فروخت162.80روپے سے گھٹ کر162.10روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید189.00روپے سے گھٹ کر187.00روپے اورقیمت فروخت190.80روپے سے گھٹ کر188.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.30روپے سے گھٹ کر38.20روپے اورقیمت فروخت38.80روپے سے گھٹ کر38.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.20روپے سے گھٹ کر39.10روپے اورقیمت فروخت39.70روپے سے گھٹ کر39.60روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.90روپے سے گھٹ کر20.80روپے اور قیمت فروخت22.20روپے سے گھٹ کر22.00روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…