اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کے 1کھرب سے زائد ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38000،37900،37800،37700اور37600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب8ارب36کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.51فیصدکم جبکہ78.09فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38042پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میں نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37412پوائنٹس نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس506.68پوائنٹس کمی سے37516.12پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے53کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،271کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب8ارب36کروڑ97لاکھ45ہزار856روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28ارب26کروڑ45لاکھ42ہزار659روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر12کروڑ79لاکھ62ہزار80شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ53لاکھ6ہزار490شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.17روپے اضافے سے738.62روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت17.63روپے اضافے سے480.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت332.50روپے کمی سے6317.50روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.23روپے کمی سے2582.77روپے ہوگئی ۔جمعرات کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ75لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت66پیسے اضافے سے3.91روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ4لاکھ30ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سے1.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس251.78پوائنٹس کمی سے17736.40پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1054.21پوائنٹس کمی سے61476.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس381.40پوائنٹس کمی سے27429.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…