اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے معذور افراد کے لیے سی ڈی اے کو اہم حکم جاری کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے سی ڈی اے کووفاقی دارالحکومت میں واقع تمام عمارات میں معذور افراد کیلئے تمام مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع تمام عمارات میں معذور افراد کیلئے تمام مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں مخصوص سیڑھیوں کی تعمیر، لفٹس، ٹوائلٹس

ودیگر سہولیات شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل کی تمام تعمیرات کی ڈیزائننگ کے دوران معذور افراد کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کو مد نظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی ڈی اے قواعد و ضوابط کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے دائرہ کار میں آنے والی تمام نجی عمارات کی تعمیر میں بھی یہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات لینے اور ماہانہ بنیادوں پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…